(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے کنویئنر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عید کے بعد فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں واپسی یقینی ہے مگر پارٹی میں واپسی سے متعلق فیصلہ فاروق ستار نے خود کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا اس سال بارشوں کے بعد صورتحال بہتر ہے مگر مزید بہتر ہونی چاہیے کیونکہ شہر میں مزید بارشیں ہوں گی۔
اس موقع پرفاروق ستار سے متعلق سوال پر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا فاروق ستار سے ملاقاتیں خفیہ نہیں تھیں، عید کے بعد فاروق ستار کی ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی یقینی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریسٹورنٹ میں بدتمیزی کا واقعہ،احسن اقبال نے مزید تصاویر شیئر کردیں