مشکل فیصلےکر رہے ہیں،عوام کوریلیف دیں گے،وزیراعلیٰ سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی پرحکومت نےمکمل انتظامات کیے، ٹھٹھہ میں بارشوں سےہلاکتوں پرافسوس ہے،تحقیقات کررہےہیں،اس حکومت کو6ماہ دیں،عوام کوریلیف دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سہون شریف میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھرمیں مختلف علاقوں سےپانی نکال لیاگیا،موجودہ حکومت مشکل فیصلےکررہی ہے،ہمیں مہنگائی کاپورااحساس ہے، سیاسی ماحول بہت گرم ہے،الزامات پرالزامات لگائےجارہےہیں۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان کاکوئی مستقبل نہیں،وہ بیساکھیوں کےسہارےآئےتھے، لوگوں کوانتشارکی طرف نہ لایاجائے۔
بعدازاں مراد علی شاہ نے عوام کوعید کی مبارکباد بھی دی۔