وزیراعظم شہباز شریف نے عوام  کو بڑی خوشخبری سنا دی

Jul 10, 2022 | 18:16:PM
وزیراعظم شہباز شریف نے عوام  بڑی خوشخبری سنا دی
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نےعوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت جلد کم ہوگی عوام مسائل حل ہونگے۔ دو ہفتوں بعد پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت مزید مضبوط ہوجائے گی،، پنجاب پہلے بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا اب بھی مسلم لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے عید الاضحیٰ کے پہلے روز لاہور میں ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے ملاقات کے دوران ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پروزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو مفت ادویات کیں کینسر کی ادویات فری ملنا شروع ہوچکی ہیں جو پی ٹی آئی کے دور میں بند کردی گئی تھیں۔

 پنجاب میں گزشتہ چند ماہ سے شدید قانونی و آئینی بحران رہا اس کے باوجود پنجاب میں ن لیگ کی حکومت نے، محنت کرکے معاملات کو سنبھالے ہیں۔ سابقہ حکومت نے ہمارے ساتھ بہت ناانصافیاں کیں غلط کیسز بنائے گئے لیکن ہم کچھ ایسا نہیں کریں گے بعد میں شرمندگی ہو،شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو جس برے طریقے سے برباد کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں: بس بہت ہوا ۔۔؟دعازہرہ نے آخر کار بڑا قدم اٹھا لیا 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر ہم بڑے ایکشن نہ لیتے اور عوام کےلئے سر جوڑ کر نہ بیٹھتے تو ملک دیوالیہ ہوسکتا تھا۔ قائد نوازشریف کی قیادت میں ان کی ہدایات پر چلتے ہوئے ملک کو سنبھالا ہے،مخالفین کی سازشوں کے باوجود ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔