بدتمیزی کرنےوالی فیملی احسن اقبال کے گھر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نجی ریسٹورنٹ میں بدتمیزی کرنے والی فیملی نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے گھر جا کر اُن سے معذرت کر لی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے لکھا کہ بھیرہ واقعہ میں ملوث فیملی نے نارووال آ کر ملاقات میں اپنے عمل پر معذرت کی،پچھتاوے اور شرمندگی کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں پہلے ہی ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا اعلان کر چکا تھا۔ ہم سب پاکستانی ہیں، ایک دوسرے سے اختلاف کے حق کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا اور باہمی احترام قائم رکھنا ہے۔
بھیرہ واقعہ میں ملوث فیملی نے نارووال آ کر ملاقات میں اپنے عمل پر معذرت کی،پچھتاوے اور شرمندگی کا اظہار کیا۔میں پہلے ہی ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا اعلان کر چکا تھا۔ہم سب پاکستانی ہیں ایک دوسرے سے اختلاف کے حق کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا اور باہمی احترام قائم رکھنا ہے۔ pic.twitter.com/Ck1z4YNqxs
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) July 10, 2022
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تدبیریں سوچتا ہوں،جب نفرت کا بیج بویا جائے تو اسے نکلنے میں کئی سال لگتے ہیں، ہمیں معاشی مسائل کا سامنا ہے جنہیں ایک دو سال میں حل کیا جا سکتا ہے، معاشرے میں نفرت کے بیج بو دیئے جائیں تو وہ نکالے نہیں جا سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی