(سلیم میرانی ) کندھ کوٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ٹک ٹاکر لڑکیاں ڈاکوؤں سے بازیاب کروا لیں۔
پولیس کا مغویوں کی بازیابی کے لیے ایس ایس پی عرفان سمو کی سربراہی میں مسلسل تین روز سے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریشن، ڈیڑھ ماہ قبل دھوکے سے بلائی جانے والی ٹک ٹاک سٹار 3 لڑکیاں پولیس مقابلے کے بعد بازیاب ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
ڈاکوؤں کا گھیرا تنگ ہونے کے باعث ڈاکون لڑکیوں کو چھوڑ کر اپنی جان بچاتے ہوئے فرار ہو گئے، بازیاب ہونے والی تینوں لڑکیاں تیغانی گینگ کے پاس تھیں، پولیس کی بھاری نفری ابھی بھی کچے کے علاقے میں موجود ہے۔
ایس ایس پی عرفان سمو کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری اور باقی مغویوں کی بازیابی کے لیے ابھی بھی کچے کے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔