(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان ٹریفک جام ہونے کی وجہ سےممبئی میں رکشہ میں سفر کرنے پر مجبور ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر تیزی کےساتھ ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممبئی کی ایک سٹرک پر ٹریفک جام ہے جہاں اداکارہ سارہ علی خان اپنی دوست کے ہمراہ رکشہ کے اندر بیٹھی ہوئی ہیں اور گفتگو کررہی ہیں جبکہ کیمرہ مین کے قریب جانے پر وہ سوال کرتی ہیں کہ آپ لوگ کہاں سےدھونڈ لیتے ہو ہم کو؟ جس پر جواب میں کیمرہ مین کہتا ہے کہ ٹریکر ہے ٹریکر‘‘۔
اپنی منزل تک پہنچنے کے بعدسارہ علی خان کیمرہ مین سے کہتی ہیں کہ اب آپ لوگ جائیں، جس پر کیمرہ مین انکے اپارٹمنٹ تک انکی ویڈیو بناتے ہوئے رک جاتے ہیں اور انہیں پوز دینے کا کہتے ہیں، جس پر وہ انکا شکریہ ادا کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکارہ پرفارمنس سے چند منٹ پہلےچل بسیں
واضح رہے کہ سارہ علی خان اس وقت وکی کوشل کے ساتھ اپنی رومانوی کامیڈی فلم ’’ذرا ہٹکے ذرا بچکے‘‘ کی کامیابی میں مصروف ہیں۔