5 دن میں لاہور کے 66ہزار910 موٹر سائیکل سواروں کا چلان

Jul 10, 2023 | 10:55:AM

(24 نیوز ) صوبائی دارالحکومت لاہور  میں بغیر ہیلمٹ  موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ  گزشتہ 5 روز سے جاری ہے ۔

 ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 5 دنوں میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں  تادیبی کارروائی اختیار کرتے ہوئے 66 ہزار 910 چلان کیے گئے ، سی ٹی او  لاہور نے ہیلمٹ مہم کاجائز ہ لینے کیلئے شہر کی مختلف شاہراہوں کادورہ، سی ٹی او کابغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کاحکم، 
5روز میں 66ہزار910بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کیخلاف کارروائی کی گئی ،6ہزار موٹرسائیکلز کو مختلف سیکٹرز میں بند کرایاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:راوی میں طغیانی؟پی ڈی ایم اے نے واضح کر دیا

مزیدخبریں