شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات نے شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمے کی سماعت کی، جج نے کیس کی تحقیقات میں پیشرفت سے متعلق پوچھا جس پرتفتیشی افسر نے بتایا کہ تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئیں، شاہ محمود قریشی کے وکیل بولے میرے موکل کا کوئی ٹویٹ ریکارڈ پر نہیں ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:5 دن میں لاہور کے 66ہزار910 موٹر سائیکل سواروں کا چلان
دوران سماعت شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ 17 کو ملتان میں 5 مقدمات کی سماعت ہے، اس پر جج نے ریمارکس دئیے وہاں استثنیٰ لے لیجے گا، میں یہاں کارروائی آگے بڑھانا چاہتا ہوں،شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ 17 کے بجائے 18 کو سماعت رکھ لیں جس کے بعد عدالت نے دونوں کیسز میں سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔