منی لانڈرنگ کیس، چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزیکشنز کا کیس ،چودھری پرویزالہٰی کی درخواست ضمانت پرسماعت کل تک ملتوی
تفصیلات کے مطابق جسٹس امجدرفیق نے پرویز الہٰی کی درخواست پرسماعت کی، پنجاب حکومت کے وکیل نے پرویزالہٰی کی درخواست کی مخالفت کی، چودھری پرویز الہیٰ نے جیل میں سہولیات کی عدم دستیابی پر درخواست دائر رکھی ہے،پرویزالہیٰ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ ہوں، جیل میں بہتر کلاس قانونی حق ہے، عدالت اے سی ،گھر کے کھانے سمیت دیگرسہولیات فراہم کرنے کا حکم دے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان عدالت سے بھاگ گئے ،توشہ خانہ کیس، آخری فیصلہ ہے ,کہانی ختم
یاد رہے تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویزالہیٰ اس وقت منی لانڈرنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں، پرویزالہیٰ کو 26 جون کو اینٹی کرپشن کیس ضمانت کے بعد ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا،عدالت نے ایف آئی اے سے مقدمہ کاریکارڈطلب کرتے ہوئے پرویزالہٰی کےوکیل کو بھی دلائل کیلئے پیش ہونےکاحکم دے دیا۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی کا معاملہ،سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے ضمانتی مچلکے جمع کرادئیے،پرویز الہٰی کی جانب سے 10لاکھ مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے،ضامن رانا فرخ امین نے ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔
عدالت نے مچلکے جمع ہونے پر پرویز الہٰی کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا،عدالت نے پرویز الہٰی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کی تھی
سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے کیس کی سماعت کی۔