انٹر بینک میں ڈالر پھر سے مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے قرض معاہدے کے بعد ایک ہفتے تک مسلسل سستا ہونے کے بعد ڈالر نے پھر سے اُڑان بھر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کےآغاز پر ہی ڈالر نے انٹر بینک میں اپنی پرواز پکڑ لی ، روپے کے بے توقیری کرتے ہوئے امریکی ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 280 روپے کا ہو گیا، گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا ، ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب بڑھنے کی وجہ سے روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پرویز الہٰی کی رہائی کا پروانہ جاری