جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ: محمود الرشید کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 جولائی تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ کے دوران گلبرگ لاہور میں کنٹینر جلانے کی مقدمے میں میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بُٹر نے کیس کی سماعت کی اور وکلاء سے درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرلیے۔
یہ بھی پڑھیے: جناح ہاؤس حملہ کیس ، عمرسرفرازچیمہ اوراعجازچودھری کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
خیال رہے کہ میاں محمود الرشید نے جیل سے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔
لاہور کے تھانہ گلبرگ میں میاں محمود الرشید اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج ہے جس کے رہنما تحریک انصاف میاں محمود الرشید پر گلبرگ میں کنٹینر جلانے کا الزام ہے۔