(ویب ڈیسک ) پاکستانی نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے نام سے سوشل میڈیا میں چرچہ پانے والے بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا بالی ووڈ کی مہنگی ترین اداکارہ بن گئیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے ’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘کے مطابق اروشی روٹیلا اپنی خوبصورتی اور اداکاری سےبہت ہی تھوڑے عرصے میں بالی ووڈ کی ٹاپ کی اداکاراوں میں شامل ہو گئی ہیں اور ہوں بھی کیوں نا؟ وہ سوشل میڈیا پر ان رہنے کا فن خوب جانتی ہیں ، ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف بہترین گیند بازی کرنے والے پاکستانی کرکٹرنسیم شاہ کے نام سے بھی منسوب کیا جاتا رہا ہے، سوشل میڈیا پر اروشی نے اپنے ٹویٹس اور انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے ایسا تاثر دینے کی کوشش کی جیسے وہ اور نسیم شاہ ایک دوسرے کے قریب ہیں ۔
اب بھارت سے خبر آئی ہے کہ اداکارہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں اور اب کی بار وجہ ان کا ایک آئٹم سانگ کے بدلے 3 کروڑ بھارتی روپے چارج کریں گی اور حیرانگی کی بات یہ کہ یہ گانا صرف 3 منٹ کا ہی ہے اس لحاظ سے اروشی ایک منٹ کی پرفارمنس کا ایک کروڑ روپے چارج کریں گی جو اس سے قبل بھارت کی کوئی بھی اداکارہ نہیں لے سکی ۔
بتایا جارہا ہے کہ اروشی روٹیلا تیلگو فلم سازبویاپتی سرینو اور اداکار رام پوتھینی کی آنے والی فلم میں ایک ناقابل یقین آئٹم نمبر پرفارم کریں گی جو اس سال کے آخر میں ریلیز ہونے والی ہے،اس سے قبل اروشی ساؤتھ انڈین فلم میں کیے جانے والے آئٹم نمبر کے 2 کروڑ روپے وصول کرچکی ہیں، اروشی روٹیلا نے بالی وڈ ڈیبیو فلم 'سنگھ صاحب دی گریٹ' سے کیا تھا جس میں اداکار سنی دیول تھے۔
بعدازاں وہ 'صنم رے'، 'گریٹ گرینڈ مستی'، 'ہیٹ اسٹوری 4' اور 'پاگل پنتی' جیسی کئی فلموں میں قابل ذکر کارکردگی دیکھا چکی ہیں ۔