(24 نیوز)آئندہ عام انتخابات سے قبل نواز شریف کی ممکنہ واپسی کے معاملے پر سعودی عرب سے اہم خبر سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ طے پانے کا عمل جاری ہے، نواز شریف نے قریبی ساتھیوں کو نومبر میں عام انتخابات کا عندیہ دے دیاجبکہ واپسی کیلئے نواز شریف نے اپنے بااعتماد ساتھیوں سے ٹیلی فونک رابطے بھی کیے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:سڑکیں خراب کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی: مرتضیٰ وہاب
نواز شریف نے وطن واپسی اور پارٹی امور پر مشاورت طلب کی جس پر انہیں ستمبر کے وسط میں واپسی کا مشورہ دیا ہے، نواز شریف کی وطن واپسی پر قانونی ٹیم سے بھی مشاورت جاری ہے۔