نادیہ جمیل لائیو شو کے دوران رو پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایکسپرٹ نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ ٹرینڈ نگ پاکستان کے مشہور اداکار وہاج علی کی اچانک کامیابی پرمسرت ہے لیکن اس کا تعلق ان کی "عاجزی" سےہے۔ نوجوان اداکار کے متعلق پاکستانی ایکسپرٹ نادیہ جمیل نے بتایا ہے کہ انہوں نے خود دیکھا ہے کہ وہاج علی نے ایکٹنگ میں مہارت حاصل کرنے کے لئے کتنی محنت کی ہے۔
پاکستان کی معاروف اداکاراوں مرینا خان، نادیہ جمیل اور روبینہ اشرف پر مشتمل جج پینل نے کئی دلچسپ انکشافات کئے جبکہ نادیہ جمیل نے لائیو شو کے دوران رونا شروع کر دیا ۔
View this post on Instagram
نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ "مجھے لگتا ہے کہ اب وہاج کے لئے اگلے منصوبے کا وقت ہے تاکہ وہ اپنی ایکٹنگ ٹیکنیک کو مزید استعمال کر سکیں۔ وہاج کی جو سب سے خوبصورت بات ہے وہ ہے کہ وہ اپنی عاجزی کی وجہ سے اتنا چمک رہا ہے اور مزید چمکے گا۔ اسکی عاجزی حد سے زیادہ ہے۔"
تجربہ کار پاکستانی اداکارہ مرینا خان کا کہنا تھا کہ "ابھی ندیم بیگ نے فلم بنائی ہے جو عید پر ریلیز ہونی ہے، اس میں بھی وہاج ہیں، مہوش حیات ہیں اور پھر انہوں نے بہت ہی شاندار کام کیا ہے۔ یہ سب بچے ہیں جو اصلی جذبہ رکھتے ہیں۔
View this post on Instagram