(ویب ڈیسک) عظیم روحانی بزرگ حضرت عبد اللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کے موقع پر 11جولائی بروز منگل کو عام چھٹی ہو گی،بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے 11جولائی کوچھٹی کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ اس دن تمام بلدیاتی ادارے بند ہوں گے۔
مزید پڑھیں:مرتضیٰ وہاب نے بڑا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 11 جولائی کو ہوگا، عظیم روحانی بزرگ حضرت عبد اللہ شاہ غازی ؒ کے عرس کے موقع پر ملک کے طول و عرض سے عقیدت مند آتے ہیں۔