وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، دبئی پلان سے آگاہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف سے جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، شہباز شریف نے دبئی پلان اور سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا،سربراہ جے یو آئی نے حکومت کا مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی ، اس موقع پر ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، ملک احمد اور رانا تنویر بھی موجود تھے،جے یو آئی کے ترقیاتی کاموں اور دیگر معاملات پر وزیراعظم نے وزراکو خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے صدر جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان اور وفاقی وزیر برائے مواصلات مولانا اسعدمحمود کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔صدر جمیعت علمااسلام اور وفاقی وزیر برائے مواصلات نے گزشتہ دنوں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت پاکستان کی جانب سے شدید ردعمل اور اقدامات پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر جمیعت علمااسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سویڈن کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت کا اس واقعے کے حوالے سے بیانیہ قابل تعریف ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں اتحادی حکومت کے ملک کو معاشی مشکلات سے نکانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنا اتحادیوں کے تعاون کے بغیر نا ممکن تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہی روز میں پاﺅنڈ 7 روپے مہنگا، دیگر کرنسیوں کی قیمت کتنی بڑھی ؟ پریشان کن خبر آگئی