عالمی منڈی میں سونا مستحکم،پاکستان میں مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 1925 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے جبکہ ڈالر مہنگا ہونے پر مقامی صرافہ بازار میں سونا مہنگا ہوگیا۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 9 ہزار روپے پر پہنچ گیا ،10گرام سونا 686 روپے اضافے سے 1 لاکھ 79 ہزار 184 روپے کا ہوگیا ہےجبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2480 روپے پر برقرارہے۔
یہ بھی پڑھیں:کل عام تعطیل ہو گی، اعلان کر دیا گیا