بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی کردی , اسحاق ڈار 

Jul 10, 2023 | 18:12:PM

(وقاص عظیم) وزیر خزانہ اسحاق ڈار  کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی کردی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی طویل المدت بیرونی کرنسی کی ریٹنگ بڑھا دی، فچ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی کردی ہے، اس سے قبل پاکستان کی ریٹنگ آئی ڈی آر تھی۔

یہ بھی پڑھیں:منگل کو عام تعطیل کا اعلان

ان کا مزید کہنا ہے کہ  الحمداللہ، معاشی بحالی کے لیے یہ ایک اور مثبت قدم ہے اور معاشی بہتری کے سفر کا ایک اور سنگِ میل ہے, وزیر اعظم شہباز شریف, حکومتی اتحادیوں, معاشی ٹیم اور پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

دوسری جانب عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کے مطابق پاکستان کی لانگ ٹرم فارن کرنسی ریٹنگ ٹرپل سی کی ہے، پاکستان کی لانگ ٹرم ریٹنگ بہتر ہوئی ہے، ریٹنگ پاکستان کی بہتر ہوئی بیرونی پوزیشن کی عکاس ہے، آئی ایم ایف پروگرام نے بیرونی فنڈنگ صورتحال بہتر کی ہے۔

مزیدخبریں