(ارشاد قریشی) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت جج حامد حسین نے کی، اس موقع پر ملزم شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے کڑے پہرے میں عدالت لایا گیا۔
خصوصی عدالت کے جج حامد حسین نے فیصلہ سنا دیا اور رہنما تحریک انصاف شہریار آفریدی کی ضمانت درخواست مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیے: غیرقانونی بھرتیاں، پرویز الہیٰ کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ معطل کرنے کا حکم برقرار
عدالت نے ملزم شہریار آفریدی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جولائی تک توسیع کر دی، جبکہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کا چالان بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی اور دیگر کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار پولیس نے 9 مئی کو درج کیا تھا۔