(24 نیوز)انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرسمیت دیگر کرنسیاں بھی مہنگی ہو گئیں، سب سے زیادہ اضافہ 7 روپے پاﺅنڈکی قدر میں دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپے مہنگاہوکر 283 روپے پر پہنچ گیا ، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یوور 306 روپے پر برقرار رہا۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 7 روپے مہنگاہوکر 364 روپے پر پہنچ گیا ،امارتی درہم 50 پیسے مہنگا ہوکر 77.50 روپے کا ہوگیا ،سعودی ریال 80 پیسے مہنگا ہوکر 74.50 روپے پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کل عام تعطیل کا اعلان