انٹی کرپشن کے زیر حراست افسران اور اہلکار ڈی جی ایل ڈی اے کی جانب سے معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے انٹی کرپشن کی جانب سے حراست میں لیے گئے تین افسران اور ایک اہلکار کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ سلمان محفوظ، ڈپٹی ڈائریکٹر طیب علی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عنایت علی معطل ہونیوالے افسران میں شامل ہیں جبکہ جونیئر کلرک اعجاز ستار کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ، محمود الرشید کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 جولائی تک ملتوی
خیال رہے کہ انٹی کرپشن نے ان افسران اور اہلکار کو کرپشن کے الزام پر مقدمہ درج کرکے حراست میں لیا تھا۔
ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایف آئی آر کی بنیاد پر معطلی کے احکامات جاری کیے۔