بہاولپور میں گیسٹرو کی وبا،بچے نشانے پر آگئے

Jul 10, 2023 | 20:14:PM

(24 نیوز)بہاولپور میں بچے گیسٹرو کے نشانے پر آگئے،24 گھنٹوں میں 33 مریض ہسپتال پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں  گیسٹرو کے مریض رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وکٹوریا ہسپتال میں گیسٹرو کے 33 مریض رپورٹ ہوئے۔ 

رپورٹ ہونے والے مریضوں میں زیادہ تعداد بچوں کی شامل ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 بچے، 11 مرد اور 7 خواتین مریض گیسٹرو کی وجہ سے ہسپتال  رپورٹ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:انٹی کرپشن کے زیر حراست افسران اور اہلکار ڈی جی ایل ڈی اے کی جانب سے معطل

 طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ برسات اور نمی والے موسم میں شہریوں کو  حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنا چاہئے اور ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہئیں۔

مزیدخبریں