بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم مشین کا استعمال ممکن نہیں، الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) اسلام آباد اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات پرالیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کواسلام آباد اورپنجاب بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن،صوبائی الیکشن کمشنرز اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔
شرکاء کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ وزارت داخلہ نے ابھی تک وفاقی دارالحکومت میں مخصوص نشستوں کی تعداد کا نوٹیفکیشن جاری کیا نہ ہی انتخابی اخراجات کی حد کیلئے رولز بنائے۔
حکام نے بریفنگ دی کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تیار ہیں،الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو آج ہی دوبارہ خط لکھنے کی ہدایت کردی۔ ہدایت کی وزارت داخلہ 12 جولائی تک نوٹیفکیشن اور نئے رولز سے آگاہ کرے۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ،چیف الیکشن کمشنر نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
کمیشن نے وزارت داخلہ کو12جولائی تک مطلوبہ دستاویز مہیا کرنے کی ہدایت اور پنجاب حکومت کوالیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کی سفارش کردی۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ پنجاب بلدیاتی انتخابات ای وی ایم اورای ووٹنگ پرنہیں ہوسکتے۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء میں ترمیم کی جائے تاکہ الیکشن ہوسکیں۔الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کی سفارش کردی۔