تحریک انصاف کے حماد اظہر اور محمد عمیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محسن الملک)پاکستان تحریک انصاف کی مزید دو وکٹیں گر گئیں، حماد اظہر انجینئر اور محمد عمیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماکوآرڈینیٹر حماد اظہرانجینئر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے،پی ٹی آئی کے محمد عمیر بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے،دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں سیکرٹری جنرل سیدنیئرحسین بخاری سے ملاقات کی،دونوں رہنماو¿ں نے پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ کیا، دونوں تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کی شمولیت پر پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کو آگاہ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہی روز میں پاﺅنڈ 7 روپے مہنگا، دیگر کرنسیوں کی قیمت کتنی بڑھی ؟ پریشان کن خبر آگئی