پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کل صبح بروڈ پیک مشن پر روانہ ہوں گی

Jul 10, 2023 | 22:13:PM

(روزینہ علی) نائلہ کیانی دو جولائی کو ’قاتل پہاڑ‘ کہلانے والے نانگا پربت کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں اور اب وہ بروڈ پیک سر کرنے کیلئے سکردو میں موجود ہیں۔

نائلہ کیانی نے اب تک آٹھ ہزار سے اوپر سات چوٹیاں سر کی ہیں، جن میں جی ون، جی ٹو، کے ٹو، ماؤنٹ ایورسٹ، اناپورنا اور لوٹسے شامل ہیں۔

اس حوالے سے سیکرٹری الپائن کلب آف پاکستان کرار حیدری کا کہنا تھا کہ نائلہ کل صبح بروڈ پیک کیلئے روانہ ہو رہی ہیں جس کی اونچائی 8 ہزار 47 میٹر ہے اور یہ دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: قومی کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ بروڈ پیک سر کرنے کے بعد نائلہ پہلی پاکستانی خاتون ہوں گی جنہیں 8 ہزار میٹر سے بلند پانچ چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

صوبہ پنجاب کے شہر گجر خان سے تعلق رکھنے والی نائلہ کیانی نے انجینیئرنگ کی تعلم حاصل کر رکھی ہے اور وہ منظر عام پر تب آئیں جب 2018ء میں کے ٹو بیس کیمپ میں ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں