داعش سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد ہلاک, ایک گرفتار کر لیا: ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباسی کا کہنا ہے کہ داعش سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک گرفتار کر لیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس اور سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے پریس کانفرنس کی۔ دوران پریس کانفرنس ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے کہا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی داعش کے خلاف کروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک گرفتار ہوا ہے، رواں سال مارچ سے جون تک 4 علماء، سکھ برادری کے 3 جبکہ ایک اہل تشیع کے ٹارگٹ کلنگ میں شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کا تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی کے گھر پر چھاپہ ، بڑی گرفتاری
انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تمام واقعات میں ایک جیسی مماثلت پائی گئی، تمام واقعات میں ایک ہی آلہ قتل 30 بور پستول استعمال کیا گیا، ملزم خالد سے افغان سیٹیزن کارڈ، 2 عدد موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی، سی ٹی ڈی نے ملزم کے موبائل سے باقی گروپ کو ٹریس کرکے مرکزی ملزم آمین اللہ کو گرفتار کیا، جلد تمام گروپ کو گرفتار کیا جائے گا، کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو پنپنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔