یو اے ای میں 8 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی پر کمپنیوں کو اوورٹائم دینے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ملازمین سے 8 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی لینے والی کمپنیوں کو اوور ٹائم دینے کا حکم دے دیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن کے ماتحت صحت و پیشہ ورانہ سلامتی ادارے کے ڈائریکٹر ابراہیم العماری نے بیان میں کہا ہے کہ امارات کے قوانین کے تحت موسم گرما میں دوپہر میں کھلے مقامات پر کام کرنے پر پابندی کے دورانیے کے بعد روزانہ ڈیوٹی کے 8 گھنٹے مکمل کرانا ضروری ہے، کوئی ادارہ 8 گھنٹے سے زیادہ کام کرواتا ہے تو اسے اوور ٹائم ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات پہلا ملک ہے جس نے مزدوروں کی صحت اور سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے دوپہر کے اوقات میں کھلے مقامات پر ڈیوٹی دینے پر پابندی عائد کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بیرونِ ملک جانے کی کوشش، بحیرہ روم میں سینکڑوں تارکین وطن لا پتہ
اماراتی قانون کے تحت ان دنوں دوپہر ساڑھے 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے مقامات پر دھوپ میں ڈیوٹی نہیں لی جا سکتی، دوپہر کے وقت کھلے مقامات پر کام لینے پر 15 ستمبر تک پابندی ہے۔