سابق وزیر اعظم کی بہن عظمی خان کیخلاف جعلسازی کا مقدمہ، نائب تحصیلدار  اور پٹواری گرفتار

Jul 10, 2023 | 23:46:PM

(عمران اسلم) اینٹی کرپشن  ٹیم نے  سابق وزیر اعظم کی بہن عظمیٰ خان کیخلاف جعلسازی سے زمین ہتھیانے  کے درج مقدمے میں جعلسازی سے زمین کی منتقلی کے الزام میں نائب تحصیلدار  اور پٹواری کو گرفتار کر لیا ہے۔

اینٹی کرپشن فیصل آباد ٹیم نے  سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کیخلاف جعلسازی سے زمین ہتھیانے  کے درج مقدمہ میں گرفتاریوں کے سلسلے میں چھاپہ مارتے ہوئے جعلسازی سے اراضی ٹرانسفر کرنے والے نائب تحصیلدار  اور پٹواری بھی گرفتار کر لیا ہے۔ اسی مقدمے میں ملوث ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور دیگر کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن ٹیم کے  چھاپے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ عظمیٰ خان پر اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ میں  خریدی جانے والی 1010 کنال اراضی میں سے  310 کنال اراضی جعلسازی سے ٹرانسفر کرائی، بوگس ریکارڈ کی بنا پر عملہ کو اپنے ساتھ ملا کر  اراضی غیر قانونی طریقے سے  اپنے نام کروا لی۔

خیال رہے کہ اینٹی کرپشن فیصل آباد ٹیم نے  سابق وزیر اعظم کی بہن عظمیٰ خان کیخلاف جعلسازی سے زمین ہتھیانے  کا  مقدمہ درج کیا تھا۔

مزیدخبریں