200سے 500یونٹس بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے خوشخبری

Jul 10, 2024 | 09:35:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بجلی کے نرخ میں آئے روز اضافہ عوام کو جٹھکوں پر جٹھکے لگا رہا ہے۔اب نوبت یہاں تک آچکی ہے کہ غریب آدمی کا بل اُس کی آمدن سے تجاوز کر رہا ہے ۔بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے عوام کا سخت رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ حکومت کیلئے بھی بجلی کی قیمتوں کو بڑھانا ایک چیلنج بن گیا ہے۔حکومت پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے ۔شاید اِسی دباؤ کی وجہ سے حکومت نے 200 یونٹس والے بجلی صارفین کی بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔

پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نےماہانہ200 یونٹ تک والےصارفین کوریلیف کا فیصلہ نیپراکو بھجوادیا ہے،کابینہ کے فیصلے کے مطابق ماہانہ200یونٹ والےصارفین3 ماہ کے لیےٹیرف میں اضافےسےمستثنٰی ہوں گے، اطلاق200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈصارفین کے لیے ہوگا، جولائی تا ستمبر2024 تک200 یونٹ والےصارفین کو ٹیرف میں اضافےسے استثناء دیا گیا ہے۔ماہانہ200 تک کے لیےیکم اکتوبر2024 سےبجلی کےٹیرف میں اضافےکا اطلاق ہوگا کابینہ کے فیصلے کے مطابق اضافی ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی کے لیے50 ارب روپےوفاقی ترقیاتی بجٹ سے دیئے جائیں گے۔نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف کی حکومتی درخواست پرکل سماعت کی جائے گی۔اس سےقبل کابینہ نے200یونٹ تک پروٹیکٹڈ،نان پروٹیکٹڈصارفین کے لیےاضافہ منظور کیا تھا۔ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کےٹیرف میں 3.95 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی ۔ماہانہ ایک سے100 یونٹ نان پروٹیکٹڈصارفین کےٹیرف میں 7.11روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا،۔

ماہانہ101سے200 یونٹ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے۔ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا،ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7.74 روپے برقرار رہے گا۔اب صارف کو صرف یہی ریلیف نہیں دیا گیا بلکہ پنجاب حکومت نے مہنگی بجلی اور توانائی بحران کے پیش نظر روشن گھرانہ پروگرام شروع کردیا ہے ۔پنجاب حکومت غریب طبقے کیلئے روشن گھرانہ اسکیم کے تحت سولر پینل اسکیم متعارف کروا رہی ہے۔پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی کے استعمال پر صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

ضرورپڑھیں:خفیہ ایجنسیوں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت،پھندہ تیار،سیاسی حلقوں میں تھرتھلی مچ گئی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے متعارف کردہ روشن گھرانہ پروگرام کے تحت 50 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر کروڑوں صارفین کو سولر سسٹم دیے جائیں گے۔ سولر پینل کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت اداکرے گی جبکہ 10 فیصد صارف ادا کرے گا۔سولر پینل 5سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔ سردیوں میں سولر پینل کی قسط نسبتاً کم ہوگی، پینل صرف حکومت دےگی۔صارف کی ضرورت کے مطابق سرکاری بجلی، سولر پینل سے حاصل بجلی میں شرح کا تعین بھی ہو سکے گا۔شفاف طریقہ کار کے مطابق پہلےمرحلے میں غریب گھرانوں کو سولر سسٹم دئیےجائیں گے۔اب یہ منصوبہ کتنا قابل عمل ہوگا یہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔میری اطلاعات کے مطابق یہ سولر پینلز ابتداء میں 50 سے 100 یونٹ کے صارفین کودیے جائیں گے ۔اور اُن کو 500 واٹ سے ہزار واٹ کا سولر پینل سسٹم دیا جائے گا۔

اب اگر یہ سولر پینل پانچ سال بعد خراب ہوجاتا ہے یا پھر صارف اِس کو فروخت دیتا ہے تو پھر دونوں صورتوں میں اِس کو بل کی ادائیگی نون پرٹیکٹڈ صارف کی حیثیت سے کرنی ہوگی۔یعنی وقتی طور پر سولر پینل سے غریب کو ریلیف ملے گا لیکن اِس کا مستقل حل نہیں ہے؟اطلاعات کے مطابق حکومت کے پاس 12 لاکھ لوگوں کی فہرست ہے جس میں سے 38،000 کو پینل دیے جائیں گے ۔تو اِس اعتبار سے دیکھیں تو باقی ماندہ لوگ جو میرٹ پر پینل کے حقدار ہیں اُن کو پینل کب ملیں گے یہ ابھی طے نہیں ہے۔سوال یہ بھی ہے کہ بیشتر صارفین 500 یونٹس استعمال کرتے ہیں تو سب کو سولر پینل دینا ممکن ہوگا؟اور دوسرا اہم سوال یہ ہے کہ جہاں جہاں سولر پینل لگائے جائیں گے وہ مقام کیسے ہوں گے کیا وہاں سورج کی روشنی مکمل طور پر سولر پینل تک پہنچے گی یا نہیں۔اور کیا یہ منصوبہ کرپشن کی نذرتو نہیں ہوگا یہ وہ سوالات ہیں جن کا جواب تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔مزید دیکھئے اس ویڈیو میں 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: