عوام کو 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل ملے گا، عظمیٰ بخاری

Jul 10, 2024 | 09:48:AM
 عوام کو 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل ملے گا، عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پنجاب حکومت نے روشن گھرانہ پروگرام کی آخر کار منظوری  دیدی۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس   کرتے ہوئےکہا کہ روشن گھرانہ پروگرام کے تحت صارف 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل لے سکے گا،باقی 90 فیصد رقم پنجاب حکومت دے گی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جو کہا کر دکھایا،پنجاب حکومت عوام کی بہتری کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، وفاق نے 200 یونٹ کے ریلیف کی منظوری دی ہے، عوام کیلئے راشن، روٹی کی قیمت میں کمی جیسے کئی منصوبے لائے گئے،ہماری کوشش ہے کہ عوام کو مسائل سے باہر نکالیں۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری