چیٹ جی پی ٹی کی بانی کمپنی اوپن اے آئی کے ہیک ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ہیکرز کے ایک گروپ نے چیٹ جی پی ٹی کی بانی کمپنی اوپن اے آئی کے سسٹم تک رسائی حاصل کر لی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سائبر حملوں کے بعد ہیکرز سسٹم کی اندرونی چیٹ کو بھی پڑھ سکتے تھے, ممکنہ طور پر انہوں نے مصنوعی ذہانت کی پروڈکٹ کے ڈیزائن کے متعلق معلومات بھی چرائی ہوں گی۔
کمپنی کی جانب سے اس سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلعہ نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق واقعے میں ہیکرز نے اوپن اے آئی کے ملازمین کے درمیان ٹیکنالوجیز کے متعلق ہونے والی آپسی گفتگو سے معلومات حاصل کیں۔ تاہم ہیکرز اس سسٹم تک رسائی حاصل نہیں کر سکے جہاں اوپن اے آئی کی پروڈکٹ بنائی اور رکھی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایچ ڈی تصاویر بھیجنے کیلئے واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا
اوپن اے آئی ایگزیکٹیوز نے اپنے عملے اور کمپنی کے بورڈ کو اس خلاف ورزی کے متعلق گزشتہ برس اپریل میں بتایا تھا لیکن اس کی تفصیلات عوام کو نہیں بتائی گئی تھیں کیوںکہ اس معاملے میں گاہک یا کسی پارٹنر کی معلومات چوری نہیں ہوئی تھیں۔