گجرات:ہسپتال سے اغوا ہونے والی نومولود بچی کا سراغ نہ مل سکا

Jul 10, 2024 | 10:13:AM

(رانا شہزاد)گجرات میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے اغوا ہونے والی نومولود بچی کا  دو روز بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا۔

خاتون اقراء شہباز کے ہاں گزشتہ روز بچی پیدا ہوئی جو پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی۔ بچی کی گمشدگی کا آج دوسرا روز ہے،  معاملہ الجھ گیا، پولیس کے دعوے بھی محض دعوے نکلے ، بات ایف آئی آر کے اندراج سے آگے نہ بڑھ سکی ،والدین رو رو کر بچی کی تلاش کے لیے دہائی دینے لگے۔

 تھانہ سول لائنز پولیس نے نامعلوم ملزمہ کے خلاف اغواء کا مقدمہ تو درج کر لیا تاہم گجرات پولیس  مغوی بچی سے متعلق کسی بھی قسم کا موقف دینے سے قاصر ہے اور ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

مزیدخبریں