انٹر بینک میں ڈالر5 پیسے سستا ہو گیا

Jul 10, 2024 | 10:32:AM
انٹر بینک میں ڈالر5 پیسے سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قیمت میں  5 پیسے کمی ہوئی ہے۔

انٹر بینک میں 5 پیسے کمی کے بعد ڈالر 278 روپے 35 پیسے ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 30 پیسے کا تھا۔

 دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 228 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 900 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 80 ہزار 672 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔