آزاد کشمیر: مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری، 13 افراد جاں بحق

Jul 10, 2024 | 11:40:AM
آزاد کشمیر: مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری، 13 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مظفرآباد: وادی نیلم میں مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری،افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مسافر جیپ وادی نیلم میں لوات بالا سے مظفرآباد جا رہی تھی کہ شاہراہ نیلم پر دریائے نیلم میں جاگری۔

انچارج ایس ڈی ایم اے نیلم، محمد اختر ایوب کا کہنا ہے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں تاہم بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ میں سوار 13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

  دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دریائے نیلم میں گاڑی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،محسن نقوی کا لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ 

وزیرداخلہ نے حادثے میں زخمی ہونے والوں  کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی  کی۔

المناک حادثے میں جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے۔ محسن نقوی