سیلفی لیتے  ہوئے دریائے نیلم میں ڈوبنے والی لڑکی کی لاش مل گئی

Jul 10, 2024 | 12:21:PM
سیلفی لیتے  ہوئے دریائے نیلم میں ڈوبنے والی لڑکی کی لاش مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشفاق عباسی)سیلفی لیتے  ہوئے دریائے نیلم میں ڈوبنے والی لڑکی کی لاش مل گئی،23سالہ فاطمہ الیاس کا تعلق لاہور سےہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فاطمہ الیاس فیملی کے ساتھ نیلم کی سیر کو آئی تھی،سیلفی لیتے ہوئے  الیاس دوسٹ کے مقام  پر دریائے نیلم میں ڈوب  گئی، لڑکی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

 واضح رہے کہ سیلفی لیتے ہوئے زندگی کی بازی ہار دینے والوں میں 50 فیصد افراد کی عمریں 20 سے 29 سال کے درمیان ہوتی ہیں جبکہ 36 فیصد افراد کی عمر 10 سے 19 سال بتائی گئی ہے۔

بعض ممالک میں سیلفی لینے کے دوران بڑھتی شرح اموات پر اکثر پبلک مقامات اور سیاحتی جگہوں کو ”نو سیلفی زون” بھی قرار دیا جارہا ہے، جس میں سمندر کا کنارہ، پہاڑیاں اور بلند عمارتیں شامل ہیں۔