چینی شہریوں کی حفاظت میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی:محسن نقوی

Jul 10, 2024 | 12:49:PM

(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ، ملک بھر میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  ملک بھر میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہناتھا کہ  چینی شہریوں کی حفاظت میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ، متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے نئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اجلاس کے دوران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی کے ایس او پیز متعلقہ اداروں کی مشاورت سے تیار کئے گئے ہیں ، فیلڈ میں کام کرنے والے ادارے مزید سفارشات سے بھی آگاہ کریں، کور کمیٹی بہترسفارشات پرعملدرآمد یقینی بنائیگی۔

 اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، انچارج نیشنل کورآرڈینیٹر نیکٹا، کورآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

مزیدخبریں