50ارب روپے کی سبسڈی ،بجلی کی قیمتوں میں کمی،سب کو سولر پینل ملیں گے؟

Jul 10, 2024 | 12:52:PM

Read more!

(24 نیوز)50ارب روپے کی سبسڈی، بجلی کی قیمتوں میں کمی،سب کو سولر پینل ملیں گے؟سینئر تجزیہ کارسلیم بخاری نے اپنے شو میں عوام کو خوشخبری سنادی ۔
24 نیوز کے پروگرام "سلیم بخاری شو"میں سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری نے بجلی کے بلوں کے حوالے سے بڑے انکشافات کردئیے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 50 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور مزید یہ کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 4 سے 7 روپے کا ریلیف دیا جائے گا، اوور بلنگ پر کافی شور تھا، اوور بلنگ پر ایک خفیہ سسٹم بنایا گیا جس کو پروریٹا کہتے ہیں،پروریٹا سسٹم بلنگ سے 3 لاکھ 26 ہزار 350 صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم میں ہوتا یہ ہے کہ کسی نے کم بجلی استعمال کی، کسی نے زیادہ کی، اس سسٹم میں دونوں کو ایک جیسا ہی بل دیا جاتا ہے یعنی کسی کا بل 10ہزار روپے ہے تو اس کو بل 25 ہزار روپے کا بھی آیا ہے ،پروریٹا سسٹم بغیر کسی اپروول کی نافذکیا گیا تھا جو اب حکومت کی جانب سے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک ٹاسک فورس بنائی تھی جس کا مقصد ہی یہ تھا اضافی بلوں کو واپس کرنا۔
ایک سوال کے جواب میں  انہوں نے کہا  ہے کہ حکومت کی جانب سے جو "روشن گھرانہ اسکیم پروگرام" آیا ہے یہ نان فائلر کے لیے نہیں ہے۔ مطلب نان فائلر کو سولر پینل کے لیے قرض نہیں ملے گا یعنی جن کی 50ہزار تنخواہ ہے تو ان کو  نہیں مل سکتا۔ایسا نہیں ہے پاکستان میں فائلر ہونے کے لیے ضروری نہیں ہے کہ انکم زیادہ ہو ۔کم انکم والے بھی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں فائلر ہو سکتے ہیں۔ ان پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا مگر ان کی ڈاکومنٹیشن انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں ہو گئی تو وہ فائلر ہی کہلائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی صارفین کی بلنگ پرانے طریقہ کار سے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،پروریٹا سسٹم جو تباہ کاری کا باعث تھا وہ واپس لے لیا گیا ہے اب آپ جتنی بجلی استعمال کریں گے اتنا ہی بل دیں گے یہ بھی عوام کے لیے ریلیف ہے۔ اس حکومت کو  اچھے کاموں کا مارجن دینا چاہیے اور بجلی کے حوالے سے جو اقدامات ہوئے ہیں وہ عوام کے حق میں فیصلہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں