لیسکو میں ریڈنگ کی تاریخ چھپا کر اضافی یونٹس پر بلنگ کا انکشاف،تحقیقات شروع

Jul 10, 2024 | 13:25:PM
 لیسکو میں ریڈنگ کی تاریخ چھپا کر اضافی یونٹس پر بلنگ کا انکشاف،تحقیقات شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو اووربلنگ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت،اوور بلنگ میں شعبہ آئی ٹی کے ملوث ہونے کا انکشاف،ریڈنگ کی تاریخ چھپا کر اضافی یونٹس پر بلنگ کی گئی۔

لیسکو اووربلنگ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ شعبہ آئی ٹی نے دانستہ بلوں سے ریڈنگ کی تاریخ ختم کی  ،ذرائع کے مطابق شعبہ نے بلوں سے ریڈنگ کی مقررہ تاریخ ختم کر کے 30 روز سے زائد کی بلنگ کی۔

بجلی کے بلوں پر مقررہ تاریخ کا باکس ختم کر کے صرف مہینہ شائع کیا گیا،ایف آئی اے اور نیب نے اووربلنگ کیس میں مقررہ تاریخ کو غائب کرنے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
تحقیقاتی اداروں نے لیسکو سے ریڈنگ کی مقررہ تاریخ ختم کرنے کی وجوہات پر جواب بھی طلب کر لیا۔مقررہ تاریخ ختم ہونے سے صارفین کو میٹر ریڈنگ کا اندازہ نہیں ہو سکا۔