وزیراعظم کا 5 اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا 5 اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے 5 اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے قائم کیے گئے انسٹیٹیوشنل ریفارمز سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کر دیا۔
5 وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات مانگ لی گئی ہیں، جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئی ہیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، کشمیر افئیرز، وزارت سیفران ،وزارت صنعت و پیداورا ور وزارت ہیلتھ سروسز شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صوبوں کو دی جانے والی وزارتوں کا کردار بتانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیرخزانہ اور رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی پر مشتمل کمیٹی بنا دی۔
یہ بھی پڑھیں :محرم الحرام کے دوران موبائل فون سگنلز کی بندش کا فیصلہ
دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنے کی اصولی منظوری دیدی جبکہ کابینہ کو پی ڈبلیو ڈی محکمہ کے حوالے سے مکمل پلان بتایا گیا۔
وزیراعظم نے بجلی کے بلوں پر ریلیف کو فوری طور پر فراہم کرنے اور وزارتوں کو سولر ٹیوب پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔
کابینہ کے اجلاس میں ادویات کے اشتہارات ٹی وی ، ریڈیو اور پرنٹ میڈیا پر چلانے کی بھی منظوری دی گئی۔