بجلی پر عائد ٹیکسز کسی صورت قبول نہیں:امیر جماعت اسلامی

Jul 10, 2024 | 14:34:PM

(24نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ بجلی پر عائد ٹیکسز کسی صورت قبول نہیں۔

 حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ بجلی پر درجنوں قسم کے ٹیکس عائد کردیے گئے ہیں، 200یونٹ کا نظام ظالمانہ ہے،سلیب سسٹم ختم، بجلی کی قیمتوں کو کم کیا جائے۔

لاہور کے علاقے اچھرہ میں لیسکو دفتر کے باہر بجلی بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 1994سے پاکستان پر آئی پی پیز والا عذاب مسلط ہے،ہمیں آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں متعدد ٹیکس لگا دیے گئے ہیں، جو قابل قبول نہیں۔ ’یہ کہتے ہیں لوگوں کو سولر پینلز دیے جائیں گے، ہمارا بنیادی حق سستی بجلی کا حصول ہے، حکومت کی نالائقی کی وجہ سے لوگوں نے پرسنل سولر سسٹم لگائے۔

مزیدخبریں