مخصوص نشستوں کا کیس: عدالت عظمٰی کے فل کورٹ کا مشاورتی اجلاس ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت عدالت عظمٰی کے فل کورٹ بینچ کا مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فل کورٹ کے 13 ججز شامل تھے، مخصوص نشستوں سے متعلق اجلاس تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا۔
جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، محمد علی مظہر، عائشہ ملک، اطہر من اللہ، سید حسن اظہر رضوی، شاہد وحید، عرفان سعادت خان اور نعیم اختر افغان فل کورٹ کا حصہ ہیں۔
اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر مشاورت کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور چیف جسٹس نے کہا تھا کہ فیصلہ کب سنایا جائے گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، فیصلہ سنانے سے متعلق آپس میں مشاورت کریں گے۔