پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید

آپریشن میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سمیت تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔پولیس

Jul 10, 2024 | 14:47:PM
پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)پشاور کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز کا  آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک اور 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے،پولیس نے بتایا کہ دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

ضرورپڑھیں:  چینی شہریوں کی حفاظت میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی:محسن نقوی

پولیس کےمطابق آپریشن میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سمیت تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ علاقے میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مزید نفری بھیج دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کے روزشمالی  وزیرستان کے بعد جنوبی ویزرستان میں سیکیورٹی فورسز اوردہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں  پاک فوج کے تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک بھر میں ’عزم استحکام‘آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ بڑی سیاسی جماعتوں نے پارلیمنٹ میں یہ معاملہ نہ لانے پر احتجاج کیا ہے۔