دو روز کمی کے بعد سونا پھر مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سونے کی فی تولہ قیمت میں دو روز کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہو گئی، 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونےکا فی اونس بھاؤ 10 ڈالر بڑھ کر 2372 ڈالر ہے،ایک تولہ چاندی 2900 روہے پر برقرار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پنشن کا نظام ختم، نئی اسکیم نافذ،سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آ گئی