پاکستان کیلئے دن رات کام کریں،سستی برداشت نہیں کروں گا:شہباز شریف

Jul 10, 2024 | 14:55:PM
پاکستان کیلئے دن رات کام کریں،سستی برداشت نہیں کروں گا:شہباز شریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں 10 لاکھ ٹیوب ویل تیل پر چلتے ہیں،شمسی توانائی کا فائدہ کسانوں کو دیں گے۔

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے  کہا کہ وزارتوں نے اچھا کام کیا ہے،پاکستان کے لیے دن رات کام کریں،پاکستان کے لیے کمر کس لیں، شبانہ روز کام کریں۔سستی سے کام کیا تو برداشت نہیں کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی قیمت کے لالے پڑے ہیں، معاشی بہتری کے لیے کام نہ کرنا بے انصافی ہو گی۔

 ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی کے سخت انتظامات ہونے چاہئیں، محرم الحرام میں صوبوں کو جو مدد درکار ہوگی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اہداف کی بہتری کیلئے خوداحتسابی کی ضرورت ہے ملک بھر میں اداروں اور صوبوں کو آپس میں رابطہ میں رہنا چاہیے۔وزیراعظم نےبتایا کہ  ان کا تاجکستان اورقازقستان کادورہ بہت کامیاب رہا،وزیراعظم روس کےصدرپیوٹن سےملاقات بہت مفیدرہی، روس کے صدر سے تجارت سمیت دیگر شعبوں پر بات ہوئی، دورہ چین میں کاروباری و دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی، روس کے صدر سے تجارت سمیت دیگر شعبوں پر بات ہوئی، مسائل کو حل کرکے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔