جوبھی سرجری کرنی ہے ایک ہی وقت میں کریں:شاہد آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کپتان کو لمبا وقت دیں، جوبھی سرجری کرنی ہے ایک ہی وقت میں کریں۔
نجی ٹی وی کے رپورٹر نے جب پوچھا کہ کیا پاکستان کی لیجنڈز لیگ کی ٹیم قومی کرکٹ ٹیم سے بہتر ہے؟ بوم بوم آفریدی نے جواب دیا کہ موجودہ ٹیم زیادہ بہتر ہے اس کو وقت دیا جائیے، اگرچہ ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کی پرفارمنس ناقص رہی ہے مگر ان میں قابلیت ابھی بھی بہت ہے۔ ہم اب بوڑھے ہوچکے ہیں، ہم نے اب کٹ اتار دی ہے اب ہم انھیں کٹوں میں کھیلتا ہوا اور جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں چیئرمین پی سی بی کا ایک اچھا فیصلہ ہے آپ جس کو بھی کو بھی ذمہ داری سونپتے ہیں تو اسے وقت دیں۔
ضرورپڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی،وہاب ریاض اور عبدالرزاق سلیکشن کمیٹی سے فارغ
بابراعظم کی کپتانی کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اگر دیکھا جائے تو انہیں کافی وقت مل چکا ہے،انہوں نے تین ٹی ٹوئنٹی، دو تین ایشیا کپ اور ایک ورلڈکپ میں پاکستان کی رہنمائی کی ہے، ماضی کے حساب سے ان کو بہت سے مواقع ملے ہیں اور وہ خود کو ثابت نہیں کر پائےورنہ ہمارے دور میں ورلڈکپ کے بعد کپتان کے گلے پر چھری پھیری جاتی تھی۔
@24newshdofficial بابر اعظم کو بہت سے مواقعے ملے ہیں لیکن وہ خود کو ثابت نہیں کر پائے ۔۔ #24news #babarazam #shahidafridi #whattowatch #longervideos #foryou #foryoupage #capcut #viral #trending #wahabriaz #abdulrazaq ♬ original sound - 24newshdofficial
الغرض جو بھی کپتان لائیں اسے مناسب وقت دیں جلدبازی سے کام نہ لیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا مجھے تو سمجھ ہی نہیں آئی کہ سلیکشن کمیٹی میں سے وہاب اور رزاق کو نکال کر کونسی سرجری کی ہے؟ اور اس سرجری کی وجہ کیا تھی؟