(24 نیوز)فرانس کو شکست، اسپین یورو کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔
جرمن شہرمیونخ میں کھیلے گئے یورو کپ کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین اور فرانس کے درمیان تگڑا مقابلہ ہوا،اسپین نے فرانس کو 2-1 سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا،فرانس نے آٹھویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل،مگر اسپین کے خلاف فرانس کی برتری زیادہ دیر نہیں رہی ۔
فرانس کی جانب سے رنڈال کولو نے گول اسکور کیاجبکہ اسپینش ٹیم کے 16 سالہ لامین یمل نے میچ کے 21 ویں منٹ میں شاندار گول کرکے اسکور ایک ایک سے برابر کر دیا، لامین یمل یورو کپ کی تاریخ میں گول اسکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں،یورپی چیمپئن شپ میں اس سے پہلے سب سے کم عمر اسکورر سوئس کھلاڑی یوہان وونلانتھن تھے جنہوں نے 2004 کے یورو کپ میں 18 سال کی عمر میں فرانس کے خلاف گول کیا تھا۔
21 ویں منٹ میں میچ ایک ایک سے برابر ہونے کے بعد اسپین نے فرانس کے خلاف دوبارہ اٹیک کیا اور میچ کے 25 ویں منٹ میں ڈینیئل اولمو نے شاندار گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی جو میچ کے مقررہ وقت تک برقرار رہی، یوں اسپین نے فرانس کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر یورو کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ انگلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کے بعد ہوگا۔