اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے دھرنے میں شمولیت کیلئے پی ٹی آئی کی مشاورت شروع

Jul 10, 2024 | 17:26:PM

(عثمان خادم) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے جماعت اسلامی کے دھرنے میں شمولیت کے لئے پی ٹی آئی نے مشاورت شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے 12 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والے جماعت اسلامی کے دھرنے میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی ہے، پارٹی نے مرکزی قائدین اور صوبائی کمیٹیوں سے تجاویز مانگ لیں، پی ٹی آئی ،سنی اتحاد کونسل دھرنے میں شرکت کرے گی یا نہیں، مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جماعت اسلامی پی ٹی آئی احتجاج میں شمولیت کی یقین دہانی کرائے تو دھرنے کا حصہ بنیں، دھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ آج رات تک متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9،10محرم الحرام کو کن کن علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہےگی

دوسری جانب پی ٹی آئی لاہور کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔

مزیدخبریں