بجلی صارفین کو  اووربلنگ پر نیپرا نے تحقیقات کا آغاز کر دیا 

Jul 10, 2024 | 17:42:PM
بجلی صارفین کو  اووربلنگ پر نیپرا نے تحقیقات کا آغاز کر دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نیشنل الیکٹرک اینڈ پاورریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کی جانب سے بجلی صارفین کو  اووبلنگ پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

چیئرمین نیپرا رفیق شیخ کا کہنا ہے کہ 60فیصد ڈیٹا حاصل کر لیا ، جائزہ شروع ہو گیا ہے،نیپرا نے پہلے بھی اوور بلنگ کی تحقیقات کیں،اووربلنگ کی رقم صارفین کو واپس کرائی گئی،  دوسری جانب لیسکو اووربلنگ میں شعبہ آئی ٹی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،ریڈنگ کی تاریخ چھپا کر اضافی یونٹس پر بلنگ کی گئی،شعبہ آئی ٹی نے دانستہ  طور پر بلوں سے ریڈنگ کی تاریخ ختم کی  ،بلوں سے ریڈنگ کی مقررہ تاریخ ختم کر کے 30 روز سے زائد کی بلنگ کی۔

 بجلی کے بلوں پر مقررہ تاریخ کا باکس ختم کر کے صرف مہینہ شائع کیا گیا،ایف آئی اے اور نیب نے اووربلنگ کیس میں مقررہ تاریخ کو غائب کرنے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا،تحقیقاتی اداروں نے لیسکو سے ریڈنگ کی مقررہ تاریخ ختم کرنے کی وجوہات پر جواب بھی طلب کر لیا۔مقررہ تاریخ ختم ہونے سے صارفین کو میٹر ریڈنگ کا اندازہ نہیں ہو سکا۔