جسٹس عالیہ نیلم چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مقرر، کل حلف اٹھائیں گی

Jul 10, 2024 | 18:13:PM
جسٹس عالیہ نیلم چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مقرر، کل حلف اٹھائیں گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی منظوری دےدی گئی، نوٹیفکیشن کے بعد وہ کل عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔

 ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ججز پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، ججز پارلیمانی کمیٹی نےنامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی منظوری دےدی، جسٹس عالیہ نیلم نوٹی فکیشن کے بعد کل چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: نجی ٹی وی کی اینکر پر مبینہ تشدد، شوہر گرفتار

دوسری جانب پہلی خاتون چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی حلف برداری تقریب کے انتظامات کی تیاریاں شروع کر دی گئی، لاہور ہائیکورٹ کے ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی، بنچز میں شامل ججز کل پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہو گی، گورنر پنجاب چیف جسٹس مس عالیہ نیلم سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے، حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خصوصی شرکت کریں گی، حلف برداری تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس شاہد کریم، جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی، جسٹس سلطان تنویر احمد ، جسٹس علی ضیاء باجوہ سمیت لاہور ہائیکورٹ کے دیگر ججز ، صوبائی وزراء، وکلاء رہنماء، لاء افسران بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔