بجلی کے بھاری بھرکم بل، عوام کے بعد شوبز شخصیات کی آہ و زاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )بجلی کےبھاری بلوں نے فنکار وں کو بھی بولنے پر مجبور کردیا،گلوکارہ نوراں لال، ماریہ میر اور حمیرا چنا نے بجلی کے بھاری بھرکم بل سے تنگ آکر حکومت کے سامنے ہاتھ جوڑ لئے۔
بجلی سے تنگ آئے عوام چوک و چوراہوں پر احتجاج کرنے نکلےہیں تو وہیں شوبز سمیت مختلف شعبہ زندگی سے منسلک مشہور شخصیات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے حد سے زائد بلوں پر آپے سے باہر تو کچھ حکومت کو منتیں کرتے نظر آرہے ہیں، ان تمام شخصیات میں شوبز شخصیات پیش پیش ہیں،گلوکارہ نوراں لال بھاری بھرکم بجلی آنے پر ویڈیو بیان میں حکومت سے آہ و زاری کرتی رہیں، نوراں لال نے بجلی کا بھاری بھرکم بل دیکھ کر ویڈیو بیان جاری کیا ، ان کا کہنا ہے کہ اتنی مہنگائی کے دور میں کمر توڑ بل آ گئے ہیں،ہم فنکاروں کا کوئی دوسرا کاروبار نہیں ہے ہم یہ بل کہاں سے جمع کروائیں ،کوئی ایسا ادارہ نہیں جو ہمارے ان بلوں کا سد باب کرے ، 18 سال سے مجھ سمیت تمام فنکاروں حکومت کے تمام تر پروگرام بغیر کسی فرمائش کے فری کیے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گھر کے اخراجات نہیں پورے ہو رہے ہیں اور یہ اتنا زیادہ بل کہا سے دینگے ، ہم نے گھر میں دو میٹر لگوایئں تھے تا کہ بل کم آجائے، اور بل اس سے بھی زیادہ آیا ، ایک کا بل 40 ہزار سے زائد جبکہ دوسرے کا 33 ہزار سے زائد آیا ہے ،گلوکارہ ماریہ میر بھی بجلی کے بلوں سے پریشان ہوگئیں ، ان کا بھی2 میٹرز کا بل 62ہزار اور37ہزار آگیا ،ماریہ میر کا کہنا ہے کہ پہلے بل 10سے 12 ہزار آتا تھا لیکن اب تو حد ہی ہوگئی ہے،حکومت بجلی کے بلوں پر اتنے ٹیکسز لگا رہی ہے جو قابل تشویشں ہے۔
بجلی کا بل زیادہ آنے پر گلوکارہ حمیرا چنا بھی پریشان ہوگئی ،گلوکارہ حمیرا چنا کا بجلی کا بل جمع کراکر اجتجاج ریکارڈ کیا،حمیرا چنا کا بجلی کا بل 58ہزار روپے سے زائد کا بل آیا ،ان کا کہنا تھا کہ انٹرٹینمنٹ کے حالات سب کے سامنے ہیں کیسے گزارا ہوگا ،ہر شہری کی طرح فنکار بھی بجلی کے بلوں سے پریشان ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہانزیب پر مبینہ تشدد کے الزام میں شوہر حارث کو گرفتار کر لیا گیا